Urdu

لاہور: عدالت نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی عبوری ضمانت خارج کرنے کی درخواست پر نوٹس جاری کر دیئے۔

بینکنگ کورٹ لاہور میں مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ضمانتیں آج ہی منسوخ کرانے کے لیے درخواست دائر کی گئی جس پر عدالت نے شہباز شریف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 4 اپریل کو جواب طلب کر لیا۔

جج اسپیشل کورٹ سینٹرل نے ایف آئی اے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جو ایف آئی اے کی جانب سے بینکنگ کورٹ لاہور میں دائر کی گئی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ شہباز شریف عبوری ضمانت کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

Related posts

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا جے یو آئی( ف) کو شوکاز نوٹس

Rauf ansari

پاکستان کا کرکٹ کے روایتی حریفوں کے درمیان فور نیشن سیریز کا پلان

Rauf ansari

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100انڈیکس میں 623 پوائنٹس کا اضافہ

Rauf ansari

Leave a Comment