Urdu

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ غیر سنجیدہ لوگ ہم پر مسلط ہیں، جو کام نہیں ہو رہا اس کے ساتھ چپکنا ضروری نہیں۔

سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ الیکشن کمیشن نے جس طرح فیصلے کو محفوظ کیا وہ بھی غیر آئینی ہے جبکہ لوٹا ایسوسی ایشن کی طرف سے بنائے گئے الیکشن کمیشن پر کتنا اعتبار کریں۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے تحت پی ٹی آئی ارکان کو نوٹیفائی کیا جانا ہے اور 10 دن ہو گئے ابھی تک نوٹیفائی کیوں نہیں کیا گیا ؟ الیکشن کمیشن حمزہ شہباز کی اقلیتی حکومت کو برقرار رکھنا چاہتا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت آئینی بحران ہے اور وزیر اعظم ترکی 54 افراد کو ساتھ لے گئے ہیں۔ پنجاب اسمبلی میں 5 مخصوص نشستوں پر لوگ ڈی سیٹ ہوئے ہیں۔ ہائی کورٹ میں کیس چل رہا ہے اور الیکشن کمیشن نئے لوگوں کو نوٹیفائی ہی نہیں کر رہا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بننے کے بعد پاکستان میں ان کے دن کم اور بیرون ملک زیادہ ہیں۔ غیر سنجیدہ لوگ ہمارے اوپر مسلط ہیں اور جو کام ہو نہیں رہا اس کے ساتھ چپکنا ضروری نہیں ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بدترین لوڈشیڈنگ نے ملک کو بحران میں مبتلا کر دیا ہے۔ گوجرانوالہ کے اکھاڑے خرم دستگیر کے منتظر ہیں اور خرم دستگیر مہربانی کریں، استعفیٰ دے کر گوجرانوالہ پہنچیں۔ مصدق ملک شریف آدمی ہیں وہ خود ہی عزت سے علیحدہ ہو جائیں۔

Related posts

پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی کا اعلان

Hassam alam

ہم کراچی کی نہیں پورے سندھ کے حقوق کی بات کرتے ہیں،مصطفی کمال

Hassaan Akif

عمران خان ہر روز زیادہ خطرناک ہو رہے ہیں

Nehal qavi

Leave a Comment