ویب ڈیسک: روس نے امریکا کی جانب سے یوکرین کو جدید راکٹ سسٹم فراہم کرنے پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اقدامات سے دو سپر پاورز کے درمیان تصادم کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔
روس نے کہا ہے کہ یوکرین کو جدید راکٹ سسٹم اور دیگر ہتھیار فراہم کرنے کا امریکی فیصلہ خطرناک نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔ روسی نائب وزیر خارجہ نے اس امریکی فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ اس طرح دو سپر پاورز کے مابین براہ راست تصادم کے خطرات پیدا ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے یوکرینی فوج کی اس امریکی مدد کو انتہائی منفی پیشرفت قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ واشنگٹن اس تنازعے کو مزید بگاڑنے کا باعث بن رہا ہے۔ واضح رہے کہ امریکا نے یوکرین کے مطالبات پر کیف حکومت کو جدید ہتھیار اور راکٹ سسٹم فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔