Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

امریکی خوشنودی میں حکمران آخری حد تک جانے کو تیار ہیں، سینیٹر شہزاد وسیم

اسلام آباد: سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شہزاد وسیم نے کہا ہے کہ امریکی خوشنودی میں حکمران آخری حد تک جانے کو تیار ہیں۔

سینیٹ اجلاس میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شہزاد وسیم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے اور قیادت آئندہ آنے والے حالات دیکھنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ملک بڑے خطرات سے دوچار ہوا اور ہمیں اپنی ماضی سے سیکھنا ہو گا۔ اکثریت کو سائفر کے آنے بعد اقلیت میں تبدیل کر دیا گیا اور عوام کے مینڈیٹ کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا۔

سینیٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ عمران خان کا بیان ہے پاک فوج ان کی جان سے زیادہ ضروری ہے اور اگر معیشت مضبوط ہو گی تو ادارے اور فوج مضبوط ہو گی۔ امریکہ کی خوشنودی میں حکمران آخری حد تک جانے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ روابط اور بھارت سے دوستی بڑھائی جا رہی ہے اور اگر خدانخواستہ نیوکلیئر ملک دیوالیہ ہوتا ہے تو ذمہ دار کون ہوگا ؟

Related posts

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ایف ایم پورٹل کا افتتاح کردیا

Rauf ansari

ٹیلی گرام مقبولیت میں واٹس ایپ سے آگے نکل گیا

Hassam alam

بیرون ملک پاکستانیوں کو ہماری حکومت پر اعتماد ہے، اسد عمر

Rauf ansari

Leave a Comment