Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

عمران خان کے بیانات آئین کیخلاف اور وفاق پر حملہ ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کے بیانات آئین کے خلاف اور وفاق پر حملہ ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا بیان آئین اور ملک کے خلاف ہے جبکہ ملک کو ٹکڑے کرنے کی بات کرنا دشمن کی زبان ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بیانات آئین کے خلاف ہیں اور وفاق پر حملہ ہے۔ اداروں کی تباہی اور ایٹمی پروگرام چھن جانے کی بات دشمن کرتا ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کی اس قسم کی تقریر کو ٹی وی پر نشر نہیں ہونا چاہیے کیونکہ ‎‎عمران خان کے ملک کے خلاف بیانات پر قوم کا ردِعمل روکنا ممکن نہیں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ اقتدار نہ رہے تو آئین، سپریم کورٹ، الیکشن کمیشن اور وفاق پر حملہ بیمار ذہنیت کی عکاسی ہے۔

Related posts

شہبازگل پر تشدد کس قانون کے تحت اور کس کے حکم پر کیا جا رہا ہے؟، عمران خان

Hassam alam

روس کا ایک اوریوکرینی شہر کا کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ

Hassam alam

سابق چیف جج جی بی کے انکشافات کی قومی اسمبلی میں گونج

Rauf ansari

Leave a Comment