Urdu
پاکستان تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر قابض فوج کی گاڑی میں دھماکا

سری نگر: مقبوضہ جموں و کشمیر قابض فوج کی گاڑی میں دھماکا ہوا، جس سے کئی بھارتی فوجی زخمی ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دھماکا نجی گاڑی کے اندر ہوا جسے بھارتی فوجیوں نے کرائے پر لیا تھا، زخمی فوجیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، بھارتی فوج کے مطابق دھماکہ گاڑی میں نصب دستی بم سے ہوا یا کوئی فنی خرابی کے باعث اس بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 15 گڑھوال سے تعلق رکھنے والے تین زخمی فوجیوں کی شناخت عجب سنگھ، پروین سنگھ اور پون راوت کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں سری نگر کے انڈین آرمی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

Related posts

پیکا ترمیمی آرڈیننس، اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری

ibrahim ibrahim

فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد سنایا جائے،رانا ثناء اللّٰہ

ibrahim ibrahim

الیکشن میں پرانے کارکنوں کو ٹکٹس دینگے، عمران خان

Rauf ansari

Leave a Comment