پاکستانی رائیڈر نےاپنی نیکی سے دبئی کے ولی عہد متاثر شیخ حمدان بن محمد کا دل جیت لیا۔
عرب میڈیا کے مطابق ستائیس سالہ عبدالغفور آرڈر پرکھانا پہنچانے جا رہے تھے کہ ان کی نظر سڑک کے درمیان گری دو اینٹوں پرپڑی جو بڑے حادثے کا سبب بن سکتی تھیں۔ عبدالغفور نے اینٹوں کو سڑک سے ہٹایا اور روانہ ہوگئے۔
پاکستانی رائیڈر کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہونے کے بعد دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان نے عبدالغفور کو فون کیا اور ان کی لوگوں کو پریشانی سے بچانے کے لئے کئے گئے عمل کی تعریف کی۔
An act of goodness in Dubai to be praised. Can someone point me to this man? pic.twitter.com/clEIWQQe3A
— Hamdan bin Mohammed (@HamdanMohammed) July 31, 2022
شیخ حمدان نے عبدالغفور کی ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی شئیر کی۔ دبئی کے ولی عہد جلد عبدالغفور سے ملاقات کریں گے۔
