Urdu

اسلام آباد: الیکشن کمیشن پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آج سنائے گا۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کاز لسٹ کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں نثار احمد راجہ اور شاہ محمد جتوئی پر مشتمل بینچ پولیٹیکل پارٹیز آرڈر2022 کی دفعہ 6 کے تحت فیصلہ سنائے گا۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس 8 سال تک زیر سماعت رہا ،14 نومبر 2014 کو تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے یہ کیس دائر کیا تھا اور اس کا فیصلہ 21جون کو محفوظ کیا گیا تھا۔

Related posts

خیبرپختونخوا کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

Hassam alam

متحدہ عرب امارات کا سیلاب متاثرین کیلئے ایک کروڑ ڈالر دینے کا اعلان

Hassam alam

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے سے زائد کی کمی

Hassam alam

Leave a Comment