پاکستان میں کورونا وائرس سے ایک شخص جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ 392 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں13 ہزار 822 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں392 افراد میں کورونا  کی تشخیص ہوئی۔

ملک میں مثبت کیسز کی شرح 2.84  فیصد رہی  جبکہ  کورونا کے شکار 156 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 2افراد جاں بحق ہوگئے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More