Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

بلوچستان میں سیلاب سےجاں بحق افراد کی تعداد 149 ہوگئی

کوئٹہ: بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 149 ہوگئی۔

بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب کے باعث مزید 13 افراد حادثات کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے۔ صوبے میں سیلاب اور بارشوں کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 149 تک جا پہنچی ہے۔ پی ڈی ایم اے کے اعدادو شمار کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 61 مرد ،63 خواتین اور 52 بچے شامل ہیں۔

مختلف حادثات میں 74 افراد زخمی بھی ہوئے۔ سیلاب اور بارشوں کے باعث 13 ہزار سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا۔ بارشوں سے 670 کلو میٹر پر مشتمل 6 شاہراہیں متاثر ہوئیں اور16 پل ٹوٹ گئے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق 23 ہزار 13 مویشی سیلابی ریلوں کی زد میں آکر ہلاک ہو گئے۔ مجموعی طور پر 1 لاکھ 98 ہزار 461 ایکڑ زمین پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں۔ سولر پلیٹس، ٹیوب ویلز کو بھی نقصان پہنچا۔

Related posts

اواتار کے شائقین کیلئے خوشخبری، 23 ستمبر کو فور کے ریزولیشن پردہ کی زینت بنے گی

Nehal qavi

عمران خان کو منفی سیاست سے اداروں کو نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دیں گے، احسن اقبال

ibrahim ibrahim

احتساب عدالت نے پیراگون کیس کی سماعت 14 دسمبر تک ملتوی کردی

Rauf ansari

Leave a Comment