Urdu
تازہ ترین کھیل

ایشیا کپ، ہانگ کانگ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

دبئی: ایشیا کپ ٹی20 کے آخری گروپ میچ میں ہانگ کانگ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ وہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ ہی کرتے۔ انہوں نے بتایا کہ اس میچ کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہانگ کانگ کی ٹیم کو آسان نہیں لیں گے، بھارت کے خلاف میچ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے ناک آؤٹ ہو گا اور جیتنے والی ٹیم سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کرے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم کا ایشیا کپ 2022 کا سفر ختم ہو جائے گا۔

پاکستان اور ہانگ کانگ کو اپنے پہلے گروپ میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ دونوں ٹیمیں مجموعی طور پر 3 بار ایک دوسرے کے مدمقابل آئی ہیں جس میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو 0-3 سے شکست دے رکھی ہے تاہم یہ تمام میچز ون ڈے فارمیٹ میں کھیلے گئے تھے۔

گزشتہ روز بنگلہ دیش اور سری لنکا کے مابین کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 2 وکٹوں سے شکست دے کر ایشیا کپ سے باہر کر دیا۔ ایشیا کپ میں 3 ٹیمیں دوسرے مرحلے تک رسائی حاصل کر چکی ہیں جن میں بھارت، افغانستان اور سری لنکا شامل ہیں۔

Related posts

ایم کیو ایم کا وزیراعظم پرگورنرسندھ کی تقرری جلدکرنے پر زور

Zaib Ullah Khan

بھارتی شہری، بھارت سے ناخوش، 4 لاکھ نے شہریت چھوڑ دی

Hassam alam

قومی اسمبلی اجلاس کا ایجنڈا جاری

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment