Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ملک بھر میں سیلاب اور بارشوں سے مزید 19 افراد جاں بحق

اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق ملک بھر میں سیلاب اور بارشوں سے مزيد 19 افراد جاں بحق ہو گئے۔

این ڈی ایم اے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سیلاب اور بارشوں سے سندھ ميں مزید 12 افراد، خيبر پختونخوا میں 4 افراد اور بلوچستان میں 3 افراد جاں بحق ہوئے۔ ملک بھر میں سیلاب اور بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار 208 ہو گئی۔ سیلاب اور بارشوں سے سندھ میں 432 افراد زندگى کى بازى ہار چکے ہیں جبکہ بلوچستان میں 256 اور خیبر پختونخوا میں 268 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

ملک بھر میں سیلاب اور بارشوں سے ایک ہزار 256 افراد زخمی ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 7 لاکھ 33 ہزار 488 مویشی سیلاب میں بہہ گئے جبکہ سندھ میں سيلاب سے 2 ہزار 328 کلوميٹر سڑک کو نقصان پہنچا۔ بلوچستان میں اب تک ایک ہزار اور خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 589 کلوميٹر سڑک تباہ ہوئی۔ این ڈی ایم اے کے مطابق سیلاب اور بارشوں سے ملک بھر کے 243 پلوں کو نقصان پہنچا۔

Related posts

وزیر اعلی پنجاب سے حلف نہ لینے کیخلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس جاری

Hassam alam

پہلی حج پرواز6 جون کو اسلام آباد سے روانہ ہوگی

ibrahim ibrahim

جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس آج،سپریم کورٹ کےججز کیلئے ناموں پر غور ہوگا

Hassam alam

Leave a Comment