Urdu
تازہ ترین دنیا

افغانستان: مسجد میں دھماکہ، امام مجیب رحمان انصاری سمیت 18 افراد جاں بحق، 21 زخمی

ہرات: افغانستان کے شہر ہرات کی بڑی مسجد میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں طالبان کے حامی اور با اثر امام سمیت 18 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہو گئے ہیں۔

دھماکا گزرگاہ نامی مسجد میں جمعے کی نماز سے پہلے ہوا جس میں امام مسجد مجیب رحمان انصاری سمیت 18 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ خبر رساں اداروں کے مطابق ہرات پولیس کے ترجمان محمود رسولی کا کہنا ہے کہ دھماکے میں کئی شہریوں اور گارڈز سمیت امام مسجد مجیب رحمان انصاری جاں بحق ہوئے ہیں۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اس ضمن میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ آوروں کو سزا دی جائے گی۔ عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق تاحال کسی بھی گروپ یا تنظیم کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ دو دن قبل 31 اگست کو افغانستان سے غیرملکی فوجوں کے انخلا اور طالبان کی حکومت کا ایک سال مکمل ہو گیا ہے۔

Related posts

مالیاتی امور میں شفافیت حکومت پنجاب کا طرہ امتیاز ہے، عثمان بزدار

Rauf ansari

وزیراعظم شہباز کا عمران خان کی سیکیورٹی فول پروف یقینی بنانے کا حکم

Hassam alam

احسن اقبال کا سیلاب زدگان کی مدد کیلیے وزرائے اعلیٰ کو خط

Hassam alam

Leave a Comment