Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 10 افراد جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید10افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 466 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید457کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 74 ہزار17ہوگئی۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 39ہزار296کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 1.16 فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 70ہزار421، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 78 ہزار135، پنجاب میں 4 لاکھ 40 ہزار378، اسلام آباد میں ایک لاکھ 6 ہزار945، بلوچستان میں 33 ہزار267، آزاد کشمیر میں 34 ہزار481 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار390 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 924 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار569، خیبرپختونخوا 5 ہزار751، اسلام آباد 940، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 356 اور آزاد کشمیر میں 740 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Related posts

سعودی ولی عہد کی شہباز شریف کو دورے کی دعوت

Hassam alam

عبدالغفورحیدری کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار

Rauf ansari

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، پیٹرول 5 روپے فی لیٹر سستا ہوگیا

Rauf ansari

Leave a Comment