Urdu

پشاور: پاکستان اور افغانستان کے درمیان چمن بارڈر پر باب دوستی کو پیدل آمدورفت اور تجارتی سرگرمیوں کیلئے کھول دیا گیا ہے۔

باب دوستی پانچ اکتوبر کو ہرقسم کی آمدورفت کےلیے بند کیا تھا۔ گزشتہ روز پاک افغان حکام اور ٹریڈیونینزنے باب دوستی کھولنے پراتفاق کیا۔ کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ باب دوستی گڈزٹرانسپورٹ دوطرفہ ٹریڈ کیلئے 24 گھنٹے کھلا رہے گا۔ پیدل آمدورفت صبح 8 سے شام 5 بجے تک ہوگی۔

افغانستان میں پھنسےخالی پاکستانی کنٹینرز باب دوستی سے پاکستان میں داخل ہوگئے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے پھل سبزیوں کے ٹرک افغانستان میں داخل ہوگئے ہیں۔ پاکستانی حکام نے ہم نیوز کو بتایا کہ رات کےاوقات میں دونوں جانب کسٹم عملے کی موجودگی کیلئے اقدامات کیے گئے ہیں۔

Related posts

حکومت نے پاکستان کی خودمختاری آئی ایم ایف کے حوالے کردی، شہباز شریف

Rauf ansari

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں مثبت رجحان

ibrahim ibrahim

نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس پر ماہرانہ رائے طلب

Hassam alam

Leave a Comment