Urdu
پاکستان

کراچی یوتھ ایسوسی ایشن کی جانب سے دعوت حلیم کی تقریب کا انعقاد

کراچی: کراچی یوتھ ایسوسی ایشن نوجوانوں کی غیرسیاسی تنظیم ہے اور یہ ہر مشکل وقت میں عوام کی دادرسی کرنے میں کوشاں ہے۔ پچھلے سال کی طرح اس سال بھی کراچی یوتھ ایسوسی ایشن کی جانب سے دعوت حلیم کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی یوتھ ایسوسی ایشن کی جانب سے شہر قائد کے علاقے جوہر کے ایک ہال میں دعوت حلیم کا انعقا کیا گیا جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت سماجی تنظیموں کے عہدیدران نے شرکت کی۔ دعوت میں شہریوں نے بھی بھرپور شرکت کی جبکہ میڈیا سے وابستہ افراد نے بھی تقریب میں شرکت فرمائی۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سینیٹر سلیم ضیاء نے کہا ہے کراچی یوتھ ایسوسی ایشن نوجوانوں کی غیرسیاسی تنظیم ہے اور یہ ہر مشکل وقت میں عوام کی دادرسی کرنے میں کوشاں ہے لیکن عمرانی حکومت نے مہنگائی کرکے غریب عوام کا جینا دوبھر کردیا جبکہ انکے حواریوں نے اقتدار کے مزے لوٹ کر ملک کو بہ تحاشہ قرضوں میں ڈال دیا، وہ عوام سے کیے گئے وعدے کب پورے کرینگے۔ تقریب میں لیگی رہنما نہال ہاشمی، سرپرست سجیل رانا، چیئرمین فاروق علی خان، صدر ارسلان مغل، سینئر نائب صدر شاہ زیب یوسف زئی، ایڈیشنل جنرل سیکریٹر ارشان، جنرل سیکریٹری طحہٰ کلیم، کمیل زیدی، انفارمیشن سیکریٹری لئیق عالم نواب، فرحان صدیقی، شاہ رخ علیم، علی رضا، عاقب موتی والا، کامران علی اور گوہر مگسی نے شرکت کی۔

ایم کیو ایم پی آئی بی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار، مسلم لیگ (ق) سندھ کے انفارمیشن سیکریٹری محمد صادق شیخ، عوامی مسلم لیگ سندھ کے صدر فرحان شاہ، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء فرحان غنی، پیر سید عمران شاہ الگیلانی روحانی شخصیت، دعوت اسلامی کے محمد زکی عطاری، اقلیتی ونگ پادری سلیم پطرس ای ایچ او مبینہ ٹاؤن فیض طیب، طارق اشرفی، کلیم عبدالصمد، صوفی معاذ، سرمد کلیم، عذیر کلیم، نوید عالم، محمد اسلم، منیر، طارق اشرفی، مسعود عباسی، محمد شارق، معروف بزنس مین محمد عبداللہ بترا اور شیخ شکیل الیاس نے شرکت کی۔

پُروقار تقریب میں سیکریٹری کراچی پریس کلب کے سیکریٹری رضوان بھٹی، وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر سید ریاض حسین شاہ، اسپورٹس ونگ سندھ کے صدر سید مشرف علی، محمد رحیم خان (شارجہ)، عاطف، زاہد رحیم، نعیم قمر، ذیشان صدیقی، حاجی طیب زر، غلام مصطفی ایڈوکیٹ، قاضی زاہد، حاجی شرافت اکاخیل، گل اکاخیل، حاجی طیب زر، طارق علی خان، محمد اسلم خٹک ایڈوکیٹ، حاجی پرویز تنولی، سردار اسلم گبول، عارف کیانی، خرم بھٹی، شیخ ریحان، جاوید میاں، محمد اسماعیل جبکہ پاکستان ایسوسی ایشن پریس فوٹو گرافر کے سینئر رہنماء آصف راٹھور، حافظ یاسر رضا، انور نقشبندی بڑی تعداد میں صحافی، مذہبی و کاروباری و سماجی و سرکاری افسران نے بھی شرکت کی۔

Related posts

ساڑھے تین سال قبل ووٹ کی حرمت پر ڈاکہ ڈالا گیا، خواجہ آصف

Hassaan Akif

وقت ثابت کرےگا ڈپٹی اسپیکر ایماندار ہیں یا نہیں، پرویز الہیٰ

Hassam alam

کابینہ کی تشکیل کیلئے اتحادیوں کی مشاورت

Rauf ansari

Leave a Comment