Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

متحدہ اپوزیشن کا پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کی ان کیمرہ بریفنگ کا بائیکاٹ

اسلام آباد: متحدہ اپوزیشن نے پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کی ان کیمرہ بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ کرلیا ہے۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اہم بلز کو بلڈوز کرنے کے حکومتی رویے کی بناء پر بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اپوزیشن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ میں موجود متحدہ اپوزیشن نے مشاورت کے بعد بائیکاٹ کا فیصلہ کیا۔

یہ امر انتہائی افسوسناک ہے کہ حکومت پارلیمان کو ربڑسٹیمپ کے طورپر استعمال کرنے کا وطیرہ اپنائے ہوئے ہیں۔ اپوزیشن نے آئین، قانون، قومی سلامتی، عوامی اہمیت کے حامل تمام امور پر ہمیشہ نہایت ذمہ دارانہ اور سنجیدہ قومی طرز عمل کا مظاہرہ کیا ہے۔ 6 دسمبر 2021 کو حکومت کی جانب سے پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی میں بریفنگ دینے سے متعلق آگاہ کیاگیا تھا۔

اپوزیشن کے قائدین اور پارلیمانی لیڈرز نے اپنی تجاویز بھی دیں تھیں۔ قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف اجلاس میں بریفنگ دیں گے۔

Related posts

سپریم کورٹ نے عمران خان کے جھوٹ کا خاتمہ کردیا،ایاز صادق

ibrahim ibrahim

جسٹس عائشہ ملک نے پہلی خاتون سپریم کورٹ جج کی حیثیت سے حلف اٹھالیا

ibrahim ibrahim

بلقیس ایدھی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

Hassam alam

Leave a Comment