Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پاک فوج کے حوالدار محمد شفیق یو این امن مشن کے دوران شہید

راولپنڈی: عالمی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی لازوال قربانیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پاک فوج کے حوالدار محمد شفیق وسطی افریقی ریپبلک میں امن خدمات کے دوران شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک فوج کے حوالدار محمد شفیق نے وسطی افریقی ریپبلک میں جام شہادت نوش کیا۔ وہ اقوام متحدہ امن مشن میں خدمات سر انجام دے رہے تھے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ حوالدار محمد شفیق کی نماز جنازہ آبائی گاؤں میاں چنوں میں ادا کی گئی ہے۔

شہید جوان کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔ حوالدار محمد شفیق نے پسماندگان میں اہلیہ اور 3 بیٹے چھوڑے ہیں۔ آئی ایس پی آر نے انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ وسطی افریقی ریپبلک میں شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے اور انسانی امداد کی فراہمی میں سہولت فراہم کرنے والے پاکستانی دستے کے ایک بہادر اور سرشار رکن تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حوالدارشفیق فروری 2021 یواین مشن میں شامل ہوئے۔ اب تک پاک فوج کے 162 اہلکار بین الاقوامی امن اور استحکام کے لیے عالمی مشنز میں خدمات کے دوران شہید ہو چکے ہیں۔

Related posts

کرناٹک ہائیکورٹ سے باحجاب طالبات کو ریلیف نہ مل سکا

ibrahim ibrahim

نون لیگی مافیا کے خلاف شہزاد اکبر کا کام قابل تعریف ہے، عمران خان

Rauf ansari

بے روزگاری کی ذمہ دار سرکار کے خلاف اب کھلی مزاحمت ہوگی، بلاول بھٹو

Hassaan Akif

Leave a Comment