Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پاک چائنہ بزنس انویسٹمنٹ فورم کا اجرا خوش آئند ہے، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاک چائنہ بزنس انویسٹمنٹ فورم کا اجرا خوش آئند ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے فیڈ بیک چاہیے، کوشش ہے سرمایہ کاری کی راہ میں رکاوٹوں کو دور کیا جائے، برآمدات بڑھائے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔

پاک چائنہ بزنس انویسٹمنٹ فورم کے اجراء کی تقریب سے وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرمایہ کار کے لیے وقت بہت اہم ہوتا ہے، سرمایہ کاری میں وقت کے ضیاع کو کم سے کم کر رہے ہیں، کوشش ہے سرمایہ کاری میں آنیوالی رکاوٹوں کو کم کیا جائے، ملک تب آگے بڑھے گا جب صنعتکاری کو فروغ ملے گا، سبزیاں بیچ کر ملک کی دولت نہیں بڑھ سکتی، تمام ممالک نے ایکسپورٹ کو قومی ترجیح بنایا، ایکسپورٹس بڑھنے سے ترکی نے ترقی کی، جن مالک نے ترقی کی انہوں نے برآمدات بڑھانے پر ترجیح دی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی صنعتی ترقی سے وابستہ ہے، ہمارے پاس افرادی قوت، نوجوان اور ہنر مند لوگ موجود ہیں، آئی ٹی کو تھوڑا سہارا دیا تو اس نے نتیجہ دینا شروع کیا، کورونا کے دوران بھارت کی گروتھ منفی ہوگئی، ہم خوش قسمت ہیں دنیا میں تیزی سے ترقی کرتا چین ہمارا ہمسایہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ ترقی پذیر ممالک کا بڑا مسئلہ ہے، ہر سال بڑی رقم غریب ممالک سے امیر ممالک منتقل ہوتی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں ابھی تک موہنجوداڑو کی ٹیکنالوجی استعمال کی جاتی ہے، ہماری ترجیح امپورٹس کو کم کرنا اور ایکسپورٹس بڑھانا ہے، آبادی بڑھ رہی ہے، گرین ایریاز ختم ہو رہے ہیں، چین سے ہم اربن پلاننگ سیکھ سکتے ہیں، منفی رویے کی وجہ سے ہم کئی چیزوں کو سراہتے ہی نہیں۔

Related posts

‏گیس اور چینی کے بعد قوم اب آٹے کے بحران کیلئے تیار رہے، شیری رحمان

Hassam alam

زرداری اینڈ کمپنی اور شریف خاندان کے مقدمات کا فیصلہ جلد کریں، فواد چوہدری

Rauf ansari

کراچی، موٹرسائیکل ملزمان شہری سے دس لاکھ روپے لوٹ کر فرار

Nehal qavi

Leave a Comment