Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

این سی او سی نے اومی کرون ویرینٹ کے تیزی سے پھیلنے سے خبردار کردیا

اسلام آباد: این سی او سی نے کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ کے تیزی سے پھیلنے سے خبردار کردیا۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے اجلاس میں لازمی ویکسینیشن کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کے اجلاس میں ملک میں کورونا کی صورتحال اور اس کے بڑھتے کیسز اور ویکسینیشن مہم کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں نیشنل کوآرڈینیٹر این سی او سی میجر جنرل ظفر اقبال اور ڈاکٹر فیصل سلطان بھی شریک ہوئے۔

این سی او سی اجلاس میں بتایا گیا کہ گزشتہ تین دن میں کراچی میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور وہاں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2 سے بڑھ کر 6 فیصد ہو گئی ہے۔ این سی اوسی اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ کورونا ویکسین لگوانے والے افراد اومی کرون سے کم متاثر ہوتے ہیں۔ شہری کورونا کی پانچویں لہر سے بچنے کیلئے ویکسین لازمی لگوائیں، ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلے پر عملدرآمد کیا جائے۔

این سی اوسی اجلاس میں ویکسینیشن کے لازمی نظام کے حوالے سے سخت اقدامات کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں ضلعی سطح پر ویکسینیشن کے اہداف کا بھی جائزہ لیا گیا۔ صوبوں کو ویکسینیشن کے مقررہ اہداف جلد حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی۔

Related posts

آئی ایم ایف پروگرام چند روز میں بحال ہو جائے گا،مفتاح اسماعیل

ibrahim ibrahim

بھارت میں آسمانی بجلی گرنے سے 20 افراد ہلاک

Hassam alam

عمران خان کو پتا ہی نہیں ماں بہن کی عزت کیا ہوتی ہے، نواز شریف

Rauf ansari

Leave a Comment