Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

وزیرداخلہ شیخ رشید کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات

لاہور: وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی،اپوزیشن ٹولے کے ہاتھ سے وقت ریت کی طرح نکلتا جارہاہے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارسے ملاقات کی جس میں سیاسی اموراورامن عامہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ راولپنڈی کے فلاحی منصوبوں کو جلد ازجلد مکمل کیا جائے گا،حکومت نے سیاسی انتقام کی منفی سیاست کو ختم کیا ہے۔

وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکومت راولپنڈی کے عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کررہی ہے،حکومت عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدام کررہی ہے۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ 23مارچ کو مارچ کا اعلان کرنے والوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہییں ،وزیراعظم کی قیادت میں حکومت پہلے سے زیادہ مضبوط ہے،حکومت مدت پوری کرے گی۔

Related posts

مری کے تمام راستے کھول دیئے گئے،آئی ایس پی آر

Hassaan Akif

عوام کو منی بجٹ صحیح طریقے سے نہیں سمجھایا گیا، وزیراعظم

Rauf ansari

سیالکوٹ گیریژن میں اسلحے کے گودام میں آتشزدگی

Rauf ansari

Leave a Comment