Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پاکستانی اور چینی قیادت کے درمیان افغانستان کے حوالے سے بھی وسیع تر تبادلہ خیال ہوگا

اسلام آباد: قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف کا کہنا ہے کہ پاکستانی اور چینی قیادت کے درمیان افغانستان کے حوالے سے بھی وسیع تر تبادلہ خیال ہوگا۔

قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف نے دورہ چین کے حوالے سے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی اور چینی قیادت کے درمیان افغانستان کے حوالے سے بھی وسیع تر تبادلہ خیال ہوگا، افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء کے بعد پرامن اور مستحکم افغانستان پاکستان کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

ڈاکٹر معید یوسف کا کہنا تھا کہ سی پیک کے ذریعے علاقائی رابطہ ایک بہت بڑا موقع ہے اور دورہ پاک چین کے دوران بات چیت کا اہم عنصر ہوگا، دورہ چین کے دوران پاک چین وفود کے مابین اہم علاقائی امور پر بھی بات چیت ہوگی۔

Related posts

پی ٹی آئی وکیل نے فنڈنگ میں گڑبڑ تسلیم کرلی

ibrahim ibrahim

عمران خان اداروں پر حملہ آور ہونا چاہتا ہے، مریم نواز

Rauf ansari

اگر امپورٹڈ حکومت کو ختم نہ کیا تو میرا نام شہباز شریف رکھ دینا، شیخ رشید

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment