Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین سے سرمایہ کاری آئے گی

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین سے سرمایہ کاری آئے گی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم چینی صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کریں گے، جس میں اہم علاقائی اوربین الاقوامی امورپربات ہوگی اور تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ وفاقی وزیراطلاعات نے کہا ہے کہ وزیراعطم عمران خان آج اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ چین کے اہم دورہ پر روانہ ہو رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی چین کے صدر اور وزیراعظم سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتوں کے علاوہ چین کے بڑے سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں بھی طے ہیں۔ اس دورہ کے بعد چین سے کئی کاروباری اور صنعتی یونٹ پاکستان منتقل ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان چین تعلقات ہمالیہ سے اونچے اورسمندروں سے گہرے ہیں۔ سرمائی اولمپکس کی تقریب میں جذبہ خیرسگالی کا پیغام چین تک پہنچانا مقصود ہے۔

چین میں 20ممالک کے سربراہان موجود ہیں، پاکستان اورچین کی قیادت اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ دورہ سے پاکستان اورچین کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

Related posts

محکمہ موسمیات کی آج اسلام آباد، لاہور اور گوجرنوالہ میں بارش کی پیشگوئی

Hassam alam

چیئرمین نیب نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا

Zaib Ullah Khan

دشمن قوتوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونےدیں گے، آرمی چیف

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment