Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

اسلام آباد میں بارش کے بعد موسم مزید سرد ہوگیا

اسلام آباد: شہر میں ہلکی بارش سے موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔ ملکہ کوہسارمری اور گلیات میں بھی روئی کے گالے گریں گے۔

محکمہ موسمیات نے سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں آندھی اور جھکڑ چلنے کی پیشگوئی کی ہے۔ آزاد کشمیرسمیت شمالی علاقوں میں تیز بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بیشترعلاقوں میں بھی آج ہلکی بارش کا امکان ہے۔

چترال، دیر، سوات، مالم جبہ اور کالام میں برفباری ہوگی۔ پنجاب بھرمیں بادل چھائے رہیں گے، راولپنڈی، چکوال، اٹک، جہلم میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ مکران کی ساحلی سمیت کراچی، حیدر آباد، شہید بینظیر آباد اوردادو میں آندھی، تیزہوائیں اور جھکڑ چلیں گے۔

Related posts

بلوچستان کی 2 کوئلہ کانوں میں گیس بھرنے سے دھماکے، 6 مزدورجھلس کر زخمی

Hassam alam

سانحہ سیالکوٹ کے خلاف جمعہ کو یوم مذمت منائیں گے، طاہر اشرفی

Hassaan Akif

وزیراعظم کی چینی صدر سے ملاقات کا اعلامیہ جاری

Rauf ansari

Leave a Comment