Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین عدالتیں و مقدمے

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھارت کو کلبھوشن کیلئے وکیل فراہمی کا ایک اور موقع دیدیا

اسلام آباد: ہائیکورٹ نے بھارت کو کلبھوشن کیلئے وکیل فراہمی کا ایک اور موقع دے دیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 13 اپریل تک ملتوی کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں کلبھوشن یادیو کیس کی سماعت ہوئی۔ اٹارنی جنرل نے موقف اپنایا کہ بھارت کلبھوشن کو صرف ایک اثاثہ سمجھتا ہے انسان نہیں، بھارت نے جب کلبھوشن کو بھیجا تو اس کو انسان کے کاغذوں سے نکال دیا، بھارت نے تو کہا تھا یہ مبارک پٹیل ہے کلبھوشن نہیں، بھارت اس لئے اس عدالت نہیں آُرہا کہ اس کا منصوبہ ناکام ہو جائے گا۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ بھارت کلبھوشن کو انسان سمجھ کر دوبارہ فیصلہ کرے۔

Related posts

آرمی چیف کا کمانڈ اینڈا اسٹاف کالج اور کور ہیڈکوارٹرز کوئٹہ کا دورہ

Rauf ansari

جسٹس عمرعطا بندیال 2 فروری کو چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھائیں گے

Hassam alam

اسلام آباد ہائیکورٹ میں 233 ارب روپے کے مقدمات زیر التوا ہیں، فوادچوہدری

Rauf ansari

Leave a Comment