Urdu
تازہ ترین دنیا

رومانیہ کا فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ: 7 فوجی ہلاک

رومانیہ کا فوجی ہیلی کاپٹر گر کا تباہ ہو گیا ہے، ہیلی کاپٹر میں سوار 7 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

ابتدائی معلومات کے مطابق خراب موسمی حالات کے باعث ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا، حکام نے بتایا کہ بدھ کے روز مشرقی رومانیہ میں بحیرہ اسود کے قریب لاپتہ لڑاکا طیارے اور اس کے پائلٹ کی تلاش کے دوران ان کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے  فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

عملے کے پانچ ارکان کے علاوہ رومانیہ کی بحریہ کے دو سمندری ریسکیورز بھی جہاز میں سوار تھے، ہیلی کاپٹر لڑاکا طیارے کی تلاش کر رہا تھا، کچھ ہی دیر بعد جیٹ کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہو گیا اور ریڈار سے غائب ہو گیا۔

وزارت کے ترجمان کے مطابق، پائلٹ نے موسم کی خراب صورتحال کی اطلاع دی تھی اور اسے بیس پر واپس جانے کا حکم بھی دیا گیا تھا۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ ممکنہ وجوہات پر بات کرنا قبل از وقت ہے۔ یقیناً، ناموافق موسمی حالات تھے، لیکن ہم ابھی تبصرہ نہیں کر سکتے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے انکوائری کے دو کمیشن قائم کیے ہیں۔

2018 میں، رومانیہ کی فضائیہ کا ایک پائلٹ اس وقت ہلاک ہو گیا جب اس کا MiG21 لانسر لڑاکا طیارہ ملک کے جنوب مشرق میں ایک ایئر شو کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔

Related posts

مفتاح اسماعیل بجلی بل پر ٹیکس واپس لیں، مریم نواز

ibrahim ibrahim

وزیراعظم کی بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے کیمپوں پر دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت

Hassam alam

امریکا کا یوکرین کیلئے ایک ارب ڈالر مالیت کے اسلحہ پیکج کا اعلان

Hassam alam

Leave a Comment