Urdu

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے یورپی کمیشن کے نائب صدر جوزپ بوریل نے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں یوکرین کی موجودہ صورتحال اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے روس اور یوکرین کا مسئلہ سفارت کاری کے ذریعہ حل کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سفارتی حل کی اہمیت پر زور دیتے رہے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیر خارجہ نے یورپی یونین کے نمائندے کو پاکستان کے اصولی موقف سے آگاہ کیا، وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق مسئلے کے حل کی اہمیت پر زور دیا۔

Related posts

آغا سراج درانی کا 2 روزہ راہداری ریمانڈ منظور

Hassam alam

آج ایم کیوایم کےساتھ ظلم وبربریت کامظاہرہ کیاگیا، گورنر سندھ

Rauf ansari

فرانس، 132 ٹن وزنی پتھر جسے کوئی بھی اکیلا ہلا سکتا ہے

Hassaan Akif

Leave a Comment