Urdu

اسلام آباد: ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف دوروزہ دورے پرآج پاکستان پہنچیں گے، دورے کے دوران ازبک صدراور وزیراعظم عمران خان کی ون آن ون ملاقات ہوگی۔

ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف دوروزہ دورے پرآج پاکستان پہنچ رہے ہیں، ازبک صدر کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی اسلام آباد آئے گا۔ دورے کے دوران ازبک صدر اور وزیراعظم عمران خان کی ون آن ون ملاقات ہوگی، جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان اہم موضوعات زیر گفتگو آئیں گے، جن میں باہمی دلچسپی کے امور اور عالمی صورتحال پر غور شامل ہے۔

پاکستان اور ازبکستان کے درمیان وفودکی سطح پربھی بات چیت ہوگی جبکہ ازبکستان کے صدر مرزایوف کی صدرعارف علوی سے الگ ملاقات ہوگی، جس میں پاکستان، ازبکستان،افغانستان کوجوڑنےوالے ٹرانس افغان ریلوے منصوبے پر بات کی جائے گی۔

Related posts

تاریخ کا سب سے پہلا ایس ایم ایس کروڑوں روپے میں فروخت

Hassam alam

عمران خان سیکیورٹی تھریٹ بن چکے ہیں، سعید غنی

Nehal qavi

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کرگئی

Hassam alam

Leave a Comment