Urdu
تازہ ترین کاروبار

ڈالر کی قیمت میں کمی،انٹر بینک میں 237 روپے کا ہوگیا

کراچی: انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت کم ہو گئی۔ ڈالر 237 روپے کا ہوگیا۔

آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے لیے قرض بحالی سے متعلق مثبت پیغام سامنےآنے کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت گر گئی۔ انٹر بینک میں ڈالرایک روپے38 پیسےسستا ہو گیا۔ فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 237 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے کہا ہے پاکستان نے پیٹرولیم لیوی میں اضافہ کرکے آخری شرط بھی پوری کردی۔ آئی ایم ایف کی پاکستان میں کنٹری نمائندہ کے مطابق پاکستان نے پی ڈی ایل میں اضافہ کرکے ساتویں اور آٹھویں جائزہ معاہدے کی آخری پیشگی شرط بھی مکمل کردی ہے۔

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا متوقع اجلاس رواں ماہ ہوگا۔ اگلی قسط کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔

Related posts

کامن ویلتھ گیمز: پاکستان کے ارشد ندیم نے پہلی ہی باری میں ریکارڈ تھرو کردی

Hassam alam

ملک میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہوگئی

Hassam alam

اداکارہ سونیا حسین کیریئر کا پہلا ایوارڈ جیتنے پر آبدیدہ ہو گئیں

Hassaan Akif

Leave a Comment