Urdu

کراچی: انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت کم ہو گئی۔ ڈالر 227 روپے کا ہوگیا۔

آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے لیے قرض بحالی سے متعلق مثبت پیغام سامنےآنے کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت گر گئی۔ انٹر بینک میں ڈالر11 روپے38 پیسےسستا ہو گیا۔ فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 227 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 11 روپے کی کمی سے 229 روپے پر آگیا۔

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں بھی زبردست تیزی دیکھنے کو آرہی ہے، 100 انڈیکس 41 ہزار کی حد عبور کرگیا۔ مارکیٹ 867 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 41 ہزار 126 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ تیزی کے باعث ابتک مارکیٹ میں 2عشاریہ 16فیصد کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔ ابتک مارکیٹ کی بلند ترین سطح 41 ہزار 208 پوائنٹس رہی جبکہ کم ترین سطح 40 ہزار 191 پوائنٹس رہی۔

Related posts

امپورٹڈ کٹھ پتلیاں پنجاب میں آئینی انارکی و فساد کو ہوا دے رہی ہیں

Hassam alam

وزیراعظم کا وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

Nehal qavi

راولپنڈی: گھر میں فائرنگ، میاں، بیوی اور بیٹا جاں بحق

Hassam alam

Leave a Comment