Urdu

اسلام آباد: ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلے سے متعلق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن نے عجلت میں فیصلہ سنایا اور الیکشن کمشنر سے حکمران اتحاد کے وفد کی ملاقات کے بعد فیصلہ آیا۔

ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے سے متعلق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کل سے الیکشن کمیشن نے جو کارنامہ انجام دیا اس سے حکومت بہت خوش ہے، زیرالتوا کیسز کے دوران چیف الیکشن کمشنر کیسے ملاقات کرسکتے ہیں، کل تحریک انصاف اس کیخلاف بھرپور احتجاج ریکارڈ کروائے گی۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے طنز کرتے ہوئےکہا کہ الیکشن کمیشن کو 2002 کے قانون کے مطابق ریفرنس بھیجنے کا اختیار نہیں، ہم الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف عدالت جا رہے ہیں، الیکشن کمیشن کے فیصلے میں سقم کے پہاڑ ہے، 84 سیٹوں والی جماعت 155 والی جماعت پر پابندی کا کہہ رہی ہے لیکن میں ن لیگ اور دیگر جماعتوں سے کہنا چاہتا ہوں آپ اپنے قد کے مطابق بات کریں۔

سابق وفاقی وزیر کی پریس کانفرنس کے دوران برطانیہ میں مقیم خاتون کا بیان چلوایا گیا جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ میں محب وطن پاکستانی ہوں اور مجھے فیصلے میں غیر ملکی ظاہر کیا گیا، میں الیکشن کمیشن کے خلاف قانونی چارہ گوئی کا حق رکھتی ہوں، میں 90 کی دہائی سے تحریک انصاف کی کارکن ہوں۔

Related posts

شیری رحمان کا روپے کی گرتی قدر پر تشویش کا اظہار

ibrahim ibrahim

پاپوانیوگنی میں 7.6 شدت کا زلزلہ، پانچ افراد ہلاک

Nehal qavi

سوڈان میں ہزاروں بھیڑوں سے بھرا بحری جہاز ڈوب گیا

Hassam alam

Leave a Comment