Urdu
Uncategorized

بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سےمزید 15افراد جاں بحق، تعداد 164 ہوگئی

کوئٹہ: بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سےمزید 15افراد جاں بحق ہوگئے۔ اموات کی تعداد 164 ہوگئی۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب کے باعث حادثات میں مزید 15 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اب تک اموات کی تعداد164 تک جا پہنچی ہے۔ بلوچستان میں سیلاب سے جاں بحق افراد میں 67 مرد، 43 خواتین اور 54 بچے شامل ہیں۔ مختلف حادثات میں 74 افراد زخمی ہوئے۔

پی ڈی ایم اے کے اعدادو شمار کے مطابق صوبے میں بارشوں اور سیلاب سے13 ہزار 975 مکانات کو نقصان پہنچا ۔ بارشوں اور سیلاب سے 6 شاہراہیں ،16 پل شدید متاثر ہوئے۔

بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے23 ہزار 13 مویشی مر چکے ہیں ۔ ایک لاکھ 98 ہزار 461 ایکڑ زمین پر کھڑی فصلیں، سولر پلیٹس، ٹیوب ویلزکو نقصان پہنچا ہے۔

Related posts

بلدیاتی نظام پر تنقید کرنے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں، سعید غنی

Hassaan Akif

سپریم کورٹ نے وزیراعظم کو نوٹس جاری کردیا

Hassam alam

آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس، سیکیورٹی و سرحدی امور پر گفتگو

Rauf ansari

Leave a Comment