Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پنجاب حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن انتظامی اقدام اٹھائے گی

لاہور: وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن انتظامی اقدام اٹھائے گی، شہریوں کے حقوق کا ہر قیمت پر تحفظ یقینی بنائیں گے، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کسی صورت برداشت نہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صوبے کے عوام کا مفاد بے حد عزیز ہے، پرائس کنٹرول کے لئے موثر اقدامات کر رہے ہیں، کسی کو عام آدمی کی جیب پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے، عام آدمی کو ضرورت کی اشیاء مقررہ نرخ پر ملنی چاہیئے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ گراں فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے، پرائس کنٹرول کے حوالے سے اچھی کارکردگی والے اضلاع کی انتظامیہ کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، خراب کارکردگی پر باز پرس ہوگی۔

Related posts

ہتک عزت دعویٰ کیس: عدالت نے میشا شفیع کو جرح کیلئے 8 جنوری کو طلب کرلیا

Hassam alam

آج ہم قومی اسمبلی سے استعفے دیں گے، شیخ رشید

Hassam alam

الیکشن کمیشن: علی امین گنڈا پور پر انتخابی مہم پر پابندی، بھائی نااہل قرار

Hassam alam

Leave a Comment