Urdu

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان اہم فیصلوں پر کل قوم کو اعتماد میں لیں گے۔ وزیراعظم عمران خان خطاب میں ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے۔ریلیف پیکج کے تحت ملک کی 53 فیصد آبادی مستفید ہو گی۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عوام کی تکالیف کا تدارک عمران خان کی پہلی ترجیح ہے۔عمران خان عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔

انہوں نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعظم قوم سے خطاب میں عوامی ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے۔ پیکج عوام کی زندگی میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نے غریب ظبقے کے لیے ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کا اعلان کیا تھا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سے حکومت کو عوام اور اپوزیشن کی جانب سے مہنگائی پر سخت تنقید کا سامنا ہے۔

Related posts

شاہین شاہ آفریدی او ڈی آئی باولنگ رینکنگ میں ٹاپ تھری میں شامل

Hassam alam

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کی اپنے سعودی ہم منصب سے ملاقات

Rauf ansari

قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی

ibrahim ibrahim

Leave a Comment