Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ

پشاور: خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں ہونے والی برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔ مختلف بالائی علاقوں میں بھی برف باری نے سفید چادر اوڑھ لی ہے۔

خیبر پختونخوا کے پہاڑی اور میدانی علاقے بارشوں اور برفباری کی لپیٹ میں ہے۔ گلیات میں برف باری کا پانچواں سپل جاری ہے جہاں 2 انچ تک برف پڑھ چکی ہے۔ دوسری جانب پاراچنار سمیت وزیر ستان، سوات، اپر دیر اور چترال کے مختلف علاقوں میں بھی برف باری نے سفید چادر اوڑھ لی ہے۔

ترجمان گلیات ڈیولمپنٹ اتھارٹی کے مطابق برفباری سے متاثرہ شاہراہ سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے اور ہیوی مشنری آپریشن میں مصروف ہے۔ برفباری رکتے ہی ایبٹ باد مری روڑ کو ٹریفک کیلئے بحال کر دیا جائے گا۔

انتظامیہ نے آنے والے مسافروں کو بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہے گا۔

Related posts

فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کا سارا کریڈٹ عمران خان کی حکومت کو جاتا ہے

Hassam alam

لاہور قلندرز کی پشاور زلمی کو 29 رنز سے شکست

Rauf ansari

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ محفوظ

ibrahim ibrahim

Leave a Comment