Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین عدالتیں و مقدمے

جماعت اسلامی کے دھرنے سے ایوان کا تقدس پامال ہو رہا ہے، آغا سراج درانی

کراچی: آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس میں پیشی کے موقعے پر احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ میرا کام اسمبلی چلانا ہے کسی سے مذاکرات نہیں۔

احتساب عدالت کراچی میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی و دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق ریفرنس کی سماعت کے دوران سماعت نیب کے گواہ اظہر حسین کے پاس اصل دستاویزات نہ ہونے کی وجہ سے بیان قلمبند نہ ہو سکا۔ عدالت نے ریفرنس کے ایک ملزم گلزار احمد کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازات دے دیتے ہوئے سماعت 19 جنوری تک ملتوی کردی۔

سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے دھرنے سے ایوان کا تقدس پامال ہو رہا ہے، پورا سال اسمبلی کی جتنی بےحرمتی ہوئی وہ گزشتہ تیس سالہ تاریخ میں نہیں ہوئی، یہ وہ اسمبلی ہے جہاں قائد اعظم محمد علی جناح نے پہلے گورنر جنرل کا حلف لیا تھا۔

آغا سراج درانی کا مزہد کہنا تھا کہ وزیر اعظم ہاؤس میں بھینسیں تھیں وہ بھی بڑی چیخیں، 5 سال میاں صاحب ان کا دودھ پیتے رہے اور اب ہمیں نکال دیا گیا۔ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج کا جماعت اسلامی کی دھرنے متعلق کہا کے جماعت اسلامی کو سندھ سیکریٹریٹ جاکے دھرنا دینا چاہیے۔

Related posts

انٹربینک میں ڈالر کی پھر اونچی اڑان،204 روپے کا ہو گیا، اسٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان

Hassam alam

لیڈی پولیس کانسٹیبل کو یونیفارم میں ٹک ٹاک بنانا مہنگا پڑگیا

Zaib Ullah Khan

شیخ رشید عمران خان کے منتظر، ڈی چوک جانے کی تیاریاں

Rauf ansari

Leave a Comment