Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین عدالتیں و مقدمے

منی لانڈرنگ کیس: شہباز شریف اور حمزہ شہباز لاہور کی احتساب عدالت میں پیش

لاہور: شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی شوگر بزنس کے ذریعے منی لانڈنگ کے مقدمے میں عبوری ضمانتوں کے کیس میں شہباز شریف کے وکیل عدالت پیش نہ ہوئے۔ بینکنگ عدالت نے کارروائی کچھ دیر کے لئے ملتوی کردی۔

بینکنگ جرائم کورٹ کے جج نے عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر عدالت پیش ہوئے۔ دوران سماعت شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی۔ عطا تارڑ نے بتایا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے وکیل نیب عدالت میں مصروف ہیں، کچھ دیر تک بینکنگ عدالت پیش ہو جائیں گے۔

دوران سماعت شہباز شریف نے عدالت سے بولنے کی اجازت مانگی اور کہا کہ ان کے خلاف اس چالان مین کچھ نہیں ہے، جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ بحث کر ہے ہیں جس پر اپوزیشن لیڈر نے جواب دیا وہ بحث نہیں کر رہے ویسے ہی عدالت کو بتا رہے ہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کورٹ ایک ہی بار سب کو سنے گی۔

Related posts

وزیراعظم عمران خان آج ٹیلیفون کے ذریعے عوام سے گفتگو کریںگے

Rauf ansari

شہباز شریف آج چوہدری برادران سےملاقات کریں گے

Rauf ansari

شاہ محمود قریشی سے ہواوے ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی ملاقات

Rauf ansari

Leave a Comment