Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

حلیم عادل شیخ نے سندھ حکومت کیخلاف بلیک پیپر جاری کردیا

کراچی: اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے سندھ حکومت کے خلاف بلیک پیپر جاری کردیا۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے محکمہ صحت سندھ اور حکومت سندھ کو آڑھے ہاتھوں لے لیا۔ صحت سے متعلق سندھ حکومت کی کارکردگی سے متعلق بلیک پیپر جاری کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہیلتھ کارڑ سے دشمنی سندھ کے عوام سے دشمنی ہے، سندھ حکومت کو ہیلتھ کارڈ نا کھپے صرف مال کھپے، ہمیں عوام کیلئے ہیلتھ کارڈ کھپے کرپشن نا کھپے۔

حلیم عادل شیخ بولے کہ سندھ حکومت کو سات ہزار کروڑ صحت کی مد میں ملے، مگر یہ بیشتر اسپتال این جی اوز سے چلوا رہے ہیں، پورے صوبے میں صرف ایک برنس وارڈ ہے اسے بھی این جی او چلا رہی ہے، این آئی سی وی ڈی 16 ارب کا مقروض ہے، پرچی کاٹنے کو یہ لوگ علاج کہتے ہیں، کورونا ویکسین بھی وفاق نے دی۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ صوبے میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین تک دستیاب نہیں۔ حلیم عادل نے کہا کہ سندھ حکومت کے کالے کرتوتوں کے باعث وائٹ پیپر بلیک ہوگیا ہے۔

Related posts

سانحہ سے متعلق رپورٹ چار ہفتے میں سپریم کورٹ میں پیش کر دیں گے

Hassam alam

این سی او سی کا اجلاس، کورونا سے متعلق نئی پابندیوں کا اعلان

Hassam alam

شہزاد اکبر نے ڈیلی میل کی پلانٹڈ خبر پر پانچویں مرتبہ التوا مانگا، مریم اورنگزیب

Rauf ansari

Leave a Comment