حکومت شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی گرفتاری کیلئے کوشاں

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ایف آئی اے کوشہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ضمانتیں آج ہی منسوخ کرانے کا ٹاسک دے دیا۔

تحریک عدم اعتماد کو ناکم بنانے کے لیے حکومت نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے متحدہ اپوزیشن کے امیدوار حمزہ شہباز کی گرفتاری کی کوششیں شروع کر دیں۔

ذرائع کے مطابقوفاقی حکومت کی جانب سے ایف آئی اے کوشہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ضمانتیں منسوخ کرانے کا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔ایف آئی اے آج ہی متعلقہ عدالت میں درخواست دائر کرے گی۔

وفاقی وزیر فواد چودھری نے بطور وزیر قانون احکامات جاری کیے ہیں۔ شہباز شریف اور حزمہ شہباز ایف آئی اے کے دو مختلف کیسز میں نامزد ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More