Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

عمران خان کا ہارس ٹریڈنگ کیخلاف آج شام ریڈ زون کے باہر احتجاج کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک سے غداری ہورہی ہے اس کے خلاف آج اسلام آباد میں پرامن احتجاج کیا جائیگا جس میں میں خود بھی شریک ہوں گا۔

وزیراعظم عمران خان نے عوام سے براہ راست گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک سے غداری ہورہی ہے جس کے خلاف آج اسلام آباد ریڈزون کے باہر پرامن احتجاج کرینگے، ریڈزون کے باہر ضمیر فروشوں کیخلاف پرامن احتجاج ہوگا اور میں نماز عشا کے بعد خود بھی اس احتجاج میں شریک ہونگا۔ وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن ساڑھے3سال سے کہتی تھی کہ یہ حکومت نااہل ہے، وزیراعظم استعفیٰ دے اور الیکشن کرائیں، اب میں نے الیکشن کا اعلان کرادیا ہے تو سوال ہے کہ اب یہ سپریم کورٹ کیوں چلے گئے۔

عمران خان نے کہا کہ ہم نے اسمبلیاں تحلیل کیں، الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا لیکن یہ چاہ رہے ہیں میری حکومت دوبارہ بحال ہو، عوام کو بتانا چاہتا ہوں کہ یہ کیوں چاہتے ہیں کہ حکومت بحال ہو اس لیے کہ انکے خریدے ہوئے لوگ حکومت میں آئیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ ساڑھے3 سال سے این آراو لینے کی کوشش کر رہے ہیں یہ عدالت سے سزا یافتہ ہیں، نواز شریف اسحاق ڈار باہر بیٹھے ہیں، یہ چاہتے ہیں اقتدار میں آکر نیب ختم کرکے اپنے مقدمات ختم کریں، یہ چاہتے ہیں نیب کو مکمل طور پر ختم کیا جائے اور انھیں این آراو ٹو ملے، یہ چاہتے ہیں دوبارہ عوام کا پیسہ باہر بھیج کر اربوں کی پراپرٹی بنائیں۔

عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کے رہنماؤں پر 90 فیصد کیسز ان دونوں کے اپنے ہی دور میں بنائے گئے ہیں، انھوں نے ساری زندگی امپائر کو ملا کر فکس میچز کھیلے ہیں، یہ الیکشن کمیشن میں اپنے لوگ لگانا چاہتے ہیں، مجھے خبر ملی ہے لاہور کے ہوٹل میں لوگوں کو خرید کر لے جایا جارہا ہے، اس خرید وفروخت کیخلاف لوگوں نے کہا ہے کہ لاہور میں ہوٹل کے باہر احتجاج کرینگے۔ ایم پی ایز کی قیمت لگاتے ہیں، یہ چھانگا مانگا کی ہی سیاست ہے لوگوں کی نظر میں جمہوریت ختم ہوگئی ہے، ایم پی ایز کو خرید کر حکومت بنانا جمہوریت نہیں ہے، جو لوگ اچکن سلوا کر بیٹھے تھے وہ لوگوں کو خرید کر آئیں گے۔

Related posts

باس اور چپڑاسی کہیں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے، رانا ثنا اللہ

Rauf ansari

کیٹی بندر کے قریب ڈوبنے والی کشتیوں کی تلاش جاری، 2 لاشیں برآمد

Rauf ansari

کراچی: منی بس اور کوسٹر میں تصادم،3 افراد جاں بحق

Hassam alam

Leave a Comment