Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار میگا واٹ سے بڑھ گیا

اسلام آباد: ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 865 میگاواٹ تک پہنچ گیا۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک بھر میں بجلی کی مجموعی پیداوار 19 ہزار 135 میگاواٹ ہے اور طلب 26 ہزار میگاواٹ ہے۔ پانی سے 4 ہزار 622 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے اور سرکاری تھرمل پلانٹس ایک ہزار 134 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔

نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 9 ہزار 377 میگاواٹ ہے اور ونڈ پاور پلانٹس ایک ہزار 415 میگاواٹ اور سولر پلانٹس سے پیداوار 113 میگاواٹ ہے۔ بگاس سے چلنے والے پلانٹس 190 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔ ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق جوہری ایندھن سے 2 ہزار 284 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں 14 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ آئیسکو کو 550 میگاواٹ شارٹ فال کا سامنا ہے اور اسلام آباد ریجن میں 8 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔ پاور ڈویژن کے مطابق نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے۔

Related posts

گورنرسندھ عمران اسماعیل سےایم کیوایم پاکستان کے 4 رکنی وفد کی ملاقات

Rauf ansari

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا ملا جلا رجحان

Zaib Ullah Khan

پاکستان اورآسٹریلیاکے درمیان فیصلہ کن ٹیسٹ پیرسے قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہوگا

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment