ڈی جی نیب لاہور اور راولپنڈی کو ہٹا دیا گیا

لاہور: نیب میں بڑے پیمانے پر تقررو تبادلے کر دیے گئے۔

ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد کو عہدے سے ہٹادیاگیا۔مرزا سلطان محمد سلیم نئے ڈی جی نیب لاہورتعینات کر دیے گئے۔ ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی سے بھی ذمہ داریاں واپس لے لی گئیں۔ڈی جی نیب بلوچستان فرمان اللہ کا تبادلہ راولپنڈی کر دیا گیا۔

عرفان منگی کو ٹریننگ اینڈ ریسرچ ڈویژن میں تعینات کر دیا گیا۔ڈی جی نیب بلوچستان فرمان اللہ کی جگہ نعمان اسلم کو ڈی جی نیب بلوچستان لگا دیا گیا۔ مسعود عالم خان نئے ڈی جی نیب سکھر ہوں گے۔فیاض احمد قریشی نئے ڈی جی نیب ملتان تعینات کر دیے گئِے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More