Urdu

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے الیکشن ترمیمی ایکٹ کوسپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ایکٹ غیرآئینی ہے، اسے کالعدم قراردیتے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا جائے اور نادرا و الیکشن کمیشن کوای ووٹنگ سسٹم نافذ کرنے کا حکم دیا جائے۔

عمران خان کا درخواست میں کہنا ہے کہ الیکشن ترمیمی ایکٹ 2022 خلاف آئین ہے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ دینا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، الیکشن ترمیمی ایکٹ 2021 کے بعد نیا ایکٹ بنانا غیر قانونی ہے۔درخواست میں وفاقی حکومت،الیکشن کمیشن اورنادرا کوفریق بنایا گیا۔

Related posts

روپے کی قدر مستحکم ہو رہی، مہنگائی میں کمی آئے گی، مفتاح اسماعیل

Hassam alam

کامن ویلتھ گیمز ختم ہوگئے،آسٹریلیا میڈلز ٹیبل پر پہلے نمبر پر رہا

Nehal qavi

وزیراعظم کا شیخ محمد بن زید النہیان سے ٹیلیفونک رابطہ

Rauf ansari

Leave a Comment