ٹیسٹ رینکنگ:پاکستان کی ایک درجہ تنزلی

لاہور: ٹیسٹ رینکنگ میں قومی ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعدچھٹے نمبر پر آ گئی۔

آئی سی سی نے ٹیسٹ فارمیٹ کی نئی ورلڈ رینکنگ جاری کردی۔آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں قومی ٹیم کی ایک درجہ تنزلی ہو گئی۔قومی ٹیم پانچویں سے چھٹے نمبر پرآگئی۔

انگلینڈ نے آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کی جگہ پانچویں پوزیشن لے لی۔ آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں آسٹریلیا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔بھارت کادوسرا، جنوبی افریقہ کا تیسرا اور نیوزی لینڈ کا چوتھا نمبر ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More