اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے امریکہ کے یوم آزادی پر امریکی عوام اور حکومت کو مبارکباد پیش کی۔
وزیراعظم نے ٹوئٹ کی کہ امریکہ کے یوم آزادی پر امریکی عوام اور حکومت کو مبارکباد دینا میرے لئے خوشی کا باعث ہے، امریکا کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری سمیت دوطرفہ تعلقات بڑھانا چاہتا ہے، میری حکومت تعلقات میں فروغ کےلیے بائیڈن انتظامیہ کے ساتھ ہر سطح پر رابطہ قائم کرنے کی منتظر ہے۔