Urdu
تازہ ترین دنیا

امریکا: سعودی عرب اور یو اے ای کو میزائل ڈیفنس سسٹم دینے کی منظوری

واشنگٹن: مریکا نےسعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو میزائل شکن جدید فضائی دفاعی نظام فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔

امریکا کے محکمہ خارجہ نے سعودی عرب کو 3.05 ارب ڈالرمالیت کے 300 پیٹریاٹ میزائل جب کہ متحدہ عرب امارات کو 2.25 ارب ڈالرمالیت کے ایک اور معاہدے کے تحت 96 ٹرمینل ہائی آلٹی ٹیوڈ ایریا ڈیفنس (تھاڈ) میزائل گولے فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

پینٹاگون نے کہا کہ یہ مجوزہ فروخت ایک شراکت دارملک کی سلامتی کو بہتربنائے گی اورامریکا کے خارجہ پالیسی کے اہداف اورقومی سلامتی کے مقاصد ممدومعاون ثابت ہوگی کیونکہ یہ ملک خطۂ خلیج میں سیاسی استحکام اور معاشی ترقی کی ایک طاقت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس فروخت سے سعودی عرب کی موجودہ اورمستقبل کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت میں بہتری آئے گی۔

Related posts

تحریک عدم اعتماد کے لیے پر اعتماد ہیں، مرتضی وہاب

Zaib Ullah Khan

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس عالمگیر کا افریقی ملک گھانا کا دورہ

Hassam alam

پاکستان کی تمام جماعتیں متحد رہ کر ملکی ترقی، استحکام کو برقرار رکھیں: چین

Hassam alam

Leave a Comment