Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 8 افراد جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید8افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار761 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید431کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 86 ہزار453ہوگئی۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 47ہزار84کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.91فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 76ہزار494، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 80 ہزار254، پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار379،اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار848، بلوچستان میں 33 ہزار491، آزاد کشمیر میں 34 ہزار574 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار413 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار35افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار622، خیبرپختونخوا 5 ہزار858، اسلام آباد 958، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 360 اور آزاد کشمیر میں 742 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Related posts

بجلی2 روپے 51پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی

Hassam alam

لاہور کے 17 ایس ایچ اوز معطل

Hassam alam

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 5 افراد جاں بحق

Hassam alam

Leave a Comment