Urdu

اسلا م آباد: احتساب عدالت اسلا م آباد نے آغا سراج درانی کا 2 روزہ راہداری ریمانڈ منظور کر لیا۔

نیب نے گرفتار اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش کیا اور دو روزہ راہداری ریمانڈر کی استدعا کی۔ جج احتساب عدالت نے استفسار کیا کہ میرا خیال ہے آغا سراج درانی پہلے بھی پیش ہوئے تھے؟تفتیشی افسر کا عدالت میں جواب دیا کہ سراج درانی دو سال پہلے گرفتار ہوئے تھے۔

جج نے تفتیشی افسر سے سوال کیا کہ آغا سراج درانی کوکراچی کب لے کے جانا ہے؟ نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ فلائٹ کا شیڈول دیکھ رہے ہیں،پہلے ممکنہ فلائٹ پر لے جایا جائے گا۔ عدالت نے آغا سراج درانی سے پوچھا کہ آپ کچھ کہنا چاہتے ہیں؟ اسپیکر سندھ اسمبلی نے جواب دیا کہ بس جلدی بھجوادیں۔ عدالت نے نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے آغا سراج درانی کو دو روزہ راہداری ریمانڈ پر دےد یا۔

عدالت نے نیب کو پیر کے روز تک آغا سراج درانی کو احتساب عدالت کراچی میں پیش کرنےکا حکم دیا ہے۔ نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے میڈیکل رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی گئی۔ آغا سراج درانی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر گرفتاری دی ہے۔

صحافی نے سوال کیا کہ آغا صاحب آپ کراچی میں کیوں نہیں گرفتار ہوتے ، ہمیشہ اسلام آباد سے ہوتے ہیں، آغا سراج درانی نے جواب دیا کہ بس جہاز میں آنے جانے کا شوق ہے۔ تیس سال سے ہمارے ساتھ یہی سلوک ہو رہا ہے۔

Related posts

سونے کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ

Hassaan Akif

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

Rauf ansari

بطور سابق وزیراعظم کی سیکیورٹی کیلئے وفاقی سیکرٹری داخلہ کو خط

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment