Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پشاور میں غیر اعلانیہ گیس لوڈ شیڈنگ سے عوام پریشان

پشاور: شہر اور اس کے مضافات میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر پر عوام بھوکے رہنے پر مجبور ہوگئے۔ گیس کی لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر پر وزیر خیبر پختونخوا کا نوٹس بھی کام نہ کر سکا۔

سردی میں معمولی اضافے کے ساتھ ہی پشاور اور اس کے مضافات میں گیس کے بحران میں بھی اضافہ ہوگیا۔ شہر کے اکثر علاقوں میں گھروں میں گیس ناپید ہونے سے شہریوں کو کھانے اور ناشتوں کے لالے پڑگئے، غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر پر عوام بھوکے رہنے پر مجبور ہوگئے۔

شہری کہتے ہیں حکومت کے پاس غریبوں کو رلانے کے علاوہ کوئی اور کام نہیں۔گیس کی لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر پر وزیر خیبر پختونخوا کا نوٹس بھی کام نہ کر سکا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی جانب سے پشاور سمیت صوبے کے اکثر حصوں میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر پر نوٹس لے کر متعلقہ حکام کو 42 گھنٹوں میں مسلہ حل کرنے کے احکامات پر بھی عمل نہ ہو سکا۔

شہر کے اکثرحصوں میں گیس کی کمی نے گھروں کے چولھے ٹھنڈے کر دیے۔ گیس کے بحران کے باعث ایل پی جی کی قیمتں بھی بڑھ گئیں جسکی وجہ سے نانبائیوں کی بھی کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا۔

Related posts

یوکرین میں مارشل لاء نافذ کردیا گیا

ibrahim ibrahim

عمران خان نے اپنی تقریروں میں کبھی کسی شخصیت کانام نہیں لیا

Hassam alam

این سی او سی کی آوٹ ڈور تقریبات اور اجتماعات کی اجازت

Rauf ansari

Leave a Comment