Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

معاشرے میں ٹائم بم لگا دئیے، ناکارہ نہ کیا تو وہ پھٹیں گے، فوادچودھری

اسلام آباد: وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم نے معاشرے میں ٹائم بم لگا دئیے ہیں ان کو ناکارہ نہ کیا تو وہ پھٹیں گے ہی اور کیا کریں گے؟

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سیالکوٹ میں تشدد کے بعد سری لنکن شہری کو قتل کرنے کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے معاشرے میں ٹائم بم لگا دئیے ہیں ان کو ناکارہ نہ کیا تو وہ پھٹیں گے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ سوچ رہا تھا کہ سیالکوٹ واقعہ پر کیا لکھوں لفظ تو بے عمل ہو گئے ہیں۔ وقت ریت کی طرح ہاتھوں سے نکل رہا ہے بہت توجہ چاہیے۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات صرف 48گھنٹے ہمیں تکلیف دیتے ہیں پھر سب معمول پر آجاتا ہے۔ اس وقت تک احساس دفن رہتا ہے جب تک اگلا واقعہ نہ ہو۔ یہ بے حسی بڑے طوفان کا پیش خیمہ ہے ،ہمارے سامنے کئی ممالک میں خون کے دریا بہہ گئے۔

Related posts

اداروں کیخلاف بیانات پر قانونی کارروائی کریں گے، مریم اورنگزیب

Rauf ansari

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

Hassam alam

فواد چوہدری کا سندھ ہاؤس میں کارروائی کا عندیہ

Rauf ansari

Leave a Comment